• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آصف زرداری نے براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا‘

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری صاحب نے کل براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا ہے، جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ہے، اگر انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا تو وہ کلیئر ہو جائیں گے۔

لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہے، آصف زرداری کا معاملہ اداروں کا ہے ان کے خلاف کیسز نواز شریف کے دور میں بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری نے ’لاڈلے‘ کا لفظ استعمال کیا، لاڈلے نواز شریف ہیں، زرداری نے بکواس کرنے اور پھٹے ہوئے ڈھول کے الفاظ بھی نواز شریف کیلئے ہی استعمال کیے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں زرداری صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں بری الذمہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہیں،سندھ حکومت سو رہی ہے، جب بھی ہم بات کرتے ہیں تو 18 ویں ترمیم کا کہہ کر وہ چھت سے لگ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کی جان اہم ہے ، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتے ، علی رضا عابدی کے قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے ۔

تازہ ترین