• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، 10شہریوں کی نظربندی، سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر ملتان ،مظفر گڑھ سے جواب طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے 10شہریوں کو تحفظ امن عامہ کے قانون کے تحت نظربند کرنے اور اس میں مزید ایک ماہ کی توسیع دینے کے خلاف درخواستوں پر سیکرٹری داخلہ حکومت پنجاب ڈپٹی کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سے 2جنوری کو جواب طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت میں کونسل نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد ظفر قریشی،محمد آصف،خدا بخش،محمد عامر رفیق،محبوب احمد،ملک خضر احمد،شیخ محمد فاروق،محمد اقبال، سید بلال شاہ اور غلام مصطفیٰ کیخلاف کسی قسم کی کوئی شکایت نہ تھی اور نہ ہی وہ کسی سیاسی یا مذہبی سرگرمیوں میں ملوث تھے تاہم ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کسی قسم کا نوٹس جاری کئے بغیر ایک ماہ کے لئے انہیں نظربند کردیا اور اب نظربندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے جوکہ خلاف قانون ہے لہٰذا انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین