• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیراگون اور الفا، ایل ڈی اے سٹی میں دلال بنے ہوئے تھے،چیف جسٹس

لاہور(نمائندہ جنگ ) چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئےکہ پیرا گون اور الفا ایل ڈی اے سٹی میں دلال بنے ہوئے تھے،میں نے جان بوجھ کر چبھتا ہوا لفظ استعمال کیا ہے تاکہ انکو پتہ چلے،ایل ڈی اے سٹی میں بیواؤں، یتیموں کا معاملہ نہ ہوتا تو آج ملوث تمام بیورو کریٹس اور کمپنیوں کے مالکان جیل میں ہوتے،سپریم کورٹ نےایل ڈی اے سٹی کےمتاثرین کو معاوضہ یا زمین دینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب،وزیر ہاؤسنگ، نیب اور دیگر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیتےہوئے معاملے کے حل کیلئے 10 دنوں میں رپورٹ طلب کر لی،میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے از خود نوٹس کی سماعت کی ،ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زمین فراہم کرنیوالی کمپنیاں 2سے 3سال کے دوران ایل ڈی اے سٹی کیلئے زمین دیں گی،ہماری تجویز ہے کہ زمین فراہم کرنے کا عرصہ کم کیا جائے۔چیف جسٹس نےکہا الفا سٹیٹ ودیگر 4 کمپنیاں ایک سال میں زمین فراہم نہیں کرتیں تو معاہدہ منسوخ کر دیں،کمپنیز کے وکلا نے بتایا کہ ایکوائر کی گئی زمین ایل ڈی اے کے نام منتقل ہو چکی ہے،ایل ڈی اے کی طرف سے بتایا گیا کہ زمین فراہم کرنیوالی کمپنیوں نے 9000 فائلیںزیادہ فروخت کر دیں، متاثرین کو الاٹ کرنے کیلئے مزید 20 ہزار کنال زمین کی ضرورت ہے۔جسٹس اعجاز الااحسن نے استفسار کیا ایل ڈی اے اتنی بڑی کمپنی ہے خود مکمل کر لے،جس پر ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ ایل ڈی اے کے پاس فنڈز موجود نہیں، 19ہزار کنال موجودہ زمین بکھری ہوئی ہے۔چیف جسٹس نے کہا انکے اپنے مفادات تھے،کمپنیوں کیخلاف مقدمات درج کرائیں۔
تازہ ترین