• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بار ملتان کے انتخابات کا شیڈول جاری،12جنوری کوپولنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پولنگ 12جنوری2019 کو ہوگی۔ اس ضمن میں الیکشن بورڈ ڈسٹرکٹ بار ملتان کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سالانہ انتخابات کیلئے 2جنوری کو صبح9 بجے سے2بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال3 جنوری کو صبح10بجے سے12بجے تک ہوگی۔ اعتراضات 4جنوری کو صبح10بجے سے12 بجے تک اور 5جنوری کودن12 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے جبکہ دن 3 بجے امیداروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔ پولنگ 12جنوری کو صبح 9بجے سے شام4بجے تک ہوگی اور دن 1بجے سے2 بجے تک وقفہ ہوگا۔ دریں اثنا الیکشن بورڈ نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیداروں کی اہلیت کا معیار بھی مقرر کردیا ہے۔
تازہ ترین