کراچی …کراچی کے پسماندہ علاقے لیاری میں باکسنگ کا جنون مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین میں بھی منتقل ہونے لگا۔جہاں کم عمر لڑکیاں ذوق و شوق سے باکسنگ کی تربیت لے رہی ہیں۔
لیاری کی لڑکیاں حوصلے اور ہمت میں کسی سے کم نہیں ۔لیاری میں موجود باکسنگ کلب میں آنے والی لڑکیوں کی عمریں 8 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔جہاں وہ ماہر کوچ کی زیر نگرانی باکسنگ کی تربیت لے رہی ہیں۔
اسکول کے بعد یہاں کا رخ کرنے والی لڑکیوں کی خواہش انٹرنیشنل لیول کی باکسر بننا ہے ،جو کہتی ہیں کہ باکسنگ تو ان کے خون میں شامل ہے ۔ ان لڑکیوں کے درمیان مقامی سطح پر مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔