وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےقطر کے دوروے میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ۔
دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران باہمی روابط میں فروغ سمیت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گيا ۔
قطری وزیرخارجہ نے افغانستان سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔
انہوں نے کہا کہ جلد مزید پاکستانیوں کو قطر میں ملازمت مواقع مہیا کریں گے۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان قطر میں شیڈول دو ہزار بائیس کے فیفا ورلڈ کپ میں قطر کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کرے گا ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطر کے وزير اعظم اور امیر قطر سے بھی ملاقات کریں گے۔