• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف آئین میں تبدیلی، چیئرمین کا عہدہ متعارف کرایا جائیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا ملتوی اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں ہیڈ کوارٹر لاہور میں بلائے جانے کا امکان ہے جس میں سیکرٹری و ہیڈ کوچ کی تقرری کے علاوہ فیڈریشن کے آئین میں ترمیم کر کے چیئر مین کا نیا عہدہ متعارف کرایا جائے گا۔ عہد ےکے لئے پی ایچ ایف کے سابق صدر وسابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی ، لیفٹنینٹ جنرل ( ر) مزمل، لیفٹنینٹ جنرل بلال اکبر کا نام زیر غور ہے۔ جبکہ نئے صدر کے لئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید خان فیورٹ قرار دیے جارہے ہیں۔ سکریٹری کی دوڑ میں سمیع اللہ ، نوید عالم، خواجہ جنید اور منظور الحسن شامل ہیں، ہیڈ کوچ کے لئے قمر ابراہیم مضبوط امید وار ہیں ۔

تازہ ترین