اسلام آباد(اے این این) وفاقی وزیر برائے خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد لوگوں کو پی پی سے میری مخالفت کی وجہ سمجھ آ گئی ۔انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے کہ جی آئی ٹی رپورٹ پڑھنے کے بعد پی پی سے مخالفت سمجھ گئے ہوں گے۔وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں۔ میں انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی سے اتحاد کی مخالفت کیوں کرتا تھا۔ جے آئی رپورٹ پڑھنے والوں کو اب میری مخالفت کی وجہ سمجھ میں آگئی ہوگی۔