ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، جنرل سیکرٹری ملتان سٹی اے ڈی خان بلوچ، سیکرٹری انفارمیشن ملتان سٹی ریاض رضا، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل ملتان سٹی خواجہ عمران، ترجمان ملتان سٹی ملک وحیدالحسن جانباز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمران جماعت تحریک انصاف دراصل تحریک انتقام ہے حکمران جماعت غیر جمہوری قوتوںکے ہاتھوں کھلونا بن کر ملک میں انتشار اور انارکی پھیلا رہی ہے۔ پیپلزپارٹی حکومت کے ان اوچھے ہتکنڈوں کی مذمت کرتی ہے اور یہ باور کرا دینا چاہتی ہے کہ اگر ہماری شہید بے نظیر بھٹو کے لخت جگر ہمارے چیئرمینبلاول بھٹو زرداری اور مرد حر آصف علی زرداری کو گرفتار کیا گیا تو پیپلزپارٹی بھرپور احتجاج کرے گی ۔دریں اثنا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، فریال تالپور اور وزیراعلیʼ مراد علی شاہ کے نام ایسیایل میں ڈالنا حکومتی بدنیتی کے سوا کچھ نہیں،اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،لاڈلے حکمران ہوش کے ناخن لے کر پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف انتقامی کاروائیوں سے فوری اجتناب کریں ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا۔ان خیالات کااظہاریم سلیم راجہ نے اپنے آفس میں شاھد رضا صدیقی، رئیس الدین قریشی، اللہ بخش بھٹہ، میاں منظورقادری، سحرش خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں اکبر عاربی، ممتاز نعیم، نورین طارق، ملک امجد اور محمد سلیم کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔