کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ، سردی بڑھنے کے بعدکوئٹہ کے کچھ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات موصول ہوئیں جس پرگیس پریشر بحال کیا جاچکا ہے ، اگر اب بھی کہیں گیس پریشر کم ہونے کی شکایت ہو تو کمپنی کے شکایت مراکز کو مطلع کیا جائےتاکہ کمپنی کی جانب سے ترجیحی بنیادوں پر گیس پریشر کی کمی کے مسلے کو حل کیا جاسکے ،ترجمان کے مطابق سوئی سدرن کی جانب سے کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں کو بلا تعطیل گیس کی فراہمی اور گیس پریشر میں کمی کے مسئلے کے حل کےلئے ٹاون بارڈر اسٹیشن سمیت کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ،کوئٹہ سمیت بلوچستان میں گیس پریشر کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جا ری ہے۔