حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں سڑکوں پر سونے والے بے گھر بے سہارا افراد کے لیے پناہ گاہ بنا دی،60 چارپائیاں اور بستر لگا دیے گئے، سردی سے بچاؤ کے لیے ہیٹر کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
کمشنر کوئٹہ ہاشم غلزئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر اسپنی روڈ پر پل کے نیچے ہال کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا ، جس میں 60 چارپائیاں اور بستر لگائے گئے ہیں ۔
پناہ گاہ میں سردی سے بچاؤ کے لیے ہیٹرز کا انتظام بھی کیا گیا ہے، کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ شہر میں کھلے اسمان تلے سوئے 5 افراد کو پناہ گاہ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ اگر اس پناہ گاہ میں جگہ کم پڑ گئی تو مزید پناہ گاہیں بنائی جائیں گی۔