گوادر (جنگ نیوز) ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ گوادر نے رواں مالی سال کے ششماہی میں کسٹم ڈیوٹی کے ہدف کو 146؍ فیصد تک حاصل کرلیا ہے ۔ کلیکٹوریٹ پہلے چھ ماہ میں 4408؍ ملین روپے کے ہدف کے مقابلے میں 6456؍ ملین روپے کسٹم ڈیوٹی حاصل کرنے میں کامیاب رہا جس گزشتہ سال میں اسی دورانیے کے مقابلے میں 80؍ فیصد زیادہ ہے ۔ گوادر کسٹم نے 1.2؍ ملین لیٹر ایرانی پٹرولیم کے علاوہ 530ملین روپے مالیت کی اسمگل شدہ شراب ، گٹکا ، چھالیہ ، کپڑے ، ٹائر اور دیگر چیزیں بھی قبضے میں لیں ۔ کلیکٹر گوادر محمد یعقوب ماکو نے کسٹم حکام کی کاوشوں کی تعریف کی ۔