• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھرکی طرح امریکا میں بھی نئے سال کو پر جوش طریقے سے خوش آمدید کہا جا ریہا ہے اور اس سلسلے میں خصوصی تیاریاں بھی کی گئیں ۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر نہ صرف کرسٹل بال کو ہوا میں بلند کر کے روائتی انداز میں نصب کیا گیا۔

رنگین کاغذکے ٹکڑے بھی فضا میں اُچھالے گئے ۔


لاکھوں افراد نئے سال کا جشن منانے ٹائمز اسکوائر پر جمع ہیں۔

2019 کی مناسبت سے دیو ہیکل 2019کا ہندسہ اورکرسٹل بال بنائی گئی ہے جو گھڑے پر بارہ بجنے کے ساتھ ہی ٹائمزاسکوائر کی چھت پر نصب ہوگئی اوراپنی روشنیاں بکھیرتی دکھائی دی ۔

اسی دوران یہاں نامور گلوکار اپنی آواز کا جادو بھی بکھیر رہے ہیں اور ان دلچسپ کانسرٹس میں ہزاروں افراد موجود ہیں۔

تازہ ترین