• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کے ساتھ ساحل پر کھیلتے دھونی کی دلچسپ ویڈیو

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی چنئی کے ساحل پر بیٹی کے ساتھ ساحل پر ریت سے کھیلتے دھونی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ایک طرف جہاں بہترین کرکٹر ہیں وہیں دوسری جانب بہترین باپ بھی ہیں جن کی اپنی ننھی بیٹی کے ساتھ اکثرویڈیو ز سوشل میڈیا پر آتی ہیں۔


دھونی چنئی کے ساحل پر اپنی بیگم اور بیٹی کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے گئے تو ننھی گڑیازیوا کے ساتھ ریت میں کھیلنا شروع کر دیا۔

ریت میں گڑھا کھود کر زیوا کو ان میں کھڑا کرتے اور اس کے پاؤں دباتے جبکہ ننھی پری بھی اپنے پاپا کے ساتھ ریت میں کھیلتی اور تفریح کرتی دکھائی دی۔

View this post on Instagram

Cutest Pictures on Internet Today !

A post shared by RANCHI BIGGEST FAN CLUB (@maahi7.7.8.1) on


باپ بیٹی کی یہ پیاری سی فوٹیج سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین