کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نے فیڈریشن کی جانب سے 48کھلاڑیوں کی نام بغیر مشاورت پرو ہاکی لیگ کے کیمپ میں مدعو کرنے اور ایونٹ کے منتظمین کو بھیجنے پر اظہار ناراضی کیا ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ فیڈریشن نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث کوچنگ سے مستعفی ہونے والے کوچز ریحان بٹ اور دانش کلیم کو کیمپ میں کوچنگ کی ذمے داری سونپ دی ہے، کھلاڑیوں کو تین جنوری کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پی ایچ ایف نے کہا ہے ورلڈ پرو ہاکی لیگ میں چار سال تک دنیا کی بہترین آٹھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ کھیل کر قومی ٹیم کی پرفامنس میں نکھار آئے گا، لیگ پاکستان ہاکی کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔