اسلام آباد (نمائندہ جنگ) 60سالہ برطانوی نژاد پاکستانی بزرگ شہری چوہدری اخلاق نے 6 دن تک میر پور آزاد کشمیر سے پیدل سفر کرکے سپریم کورٹ اسلام آباد پہنچ کر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے سات لاکھ روپے کا چیک اور 63 ہزار کیش عطیہ پیش کیاہے ، چوہدری اخلاق نے منگل کو چیف جسٹس کو ان کے چیمبر میں یہ عطیہ پیش کیا ہے ،جس پر چیف جسٹس نے ان کی پاکستان سے محبت اور ایک قومی مقصد کے لئے پیدل چل کر آنے اور ڈیم فنڈز میں عطیہ دینے کے اقدام کو سراہاہے ۔