• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018،اینٹی کرپشن ملتان ریجن کو 1516 درخواستیں موصول

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان امجد شعیب ترین نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے،جس کے مطابق اینٹی کرپشن ملتان ریجن کو سال 2018 میں مجموعی طور 1516 درخواستیں ملیں، جن میں سے 481 درخواستوں پر انکوائریاں شروع ہوئیں اور 698 درخواستیں میں الزام ثابت نہ ہونے پر ڈراپ کر دی گئیں،اینٹی کرپشن نے گزشتہ سال 120 مقدمات درج کئے ہیں،جس میں 54 انکوائریوں کو ڈیپارٹمنٹل ایکشن کے لئے بھجوادیا گیااینٹی کرپشن نے 31 چھاپے مارے، ایک کروڑ 95 لاکھ روپے کی اراضی سے ڈائریکٹ ریکوری کی ہے، 94 مربع سرکاری اراضی قابضین واگزار کرائی گئی جس کی مالیت سوا4ارب روپے بنتی ہے ،اراضی کو جعلی کاغذات کے ذریعے منتقلی کرنے کے بھی کافی کیسز سامنے آئے،جھوٹی درخواستوں پر 182 کے تحت درخواست دہندہ کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، صحافیوں سے گفتگو کے دوران ڈائریکٹر امجد شعیب ترین نے بتایا کہ جھوٹی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کریں گے،چلڈرن کمپلیکس کرپشن کیس میں عبوری چالان آج تک جمع کرا دیں گے اور پی ایف ایس اے کی رپورٹ کے بعد چالان مکمل کیا جائے گا،شاہ شمس واسا ڈسپوزل کی انکوائری جاری ہے،نشتر ہسپتال کرپشن کیس میں دوائوں کا جعلی استعمال ظاہر کیا گیا ہے جسکی انکوائری بھی جلد مکمل کر لی جائے گی۔
تازہ ترین