گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار 9 ملزمان کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی طرف سے وکیل پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی،سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم سے ہے۔
ملزمان کو ڈسکہ اور نوشہرہ ورکاں کے علاقے میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا،جن کے قبضے سے دھماکا خیر مواد بھی برآمد ہوا تھا۔