• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن کورٹ لاہور، بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور(نمائندہ جنگ)سیشن کورٹ نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے 7 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزمان عامر سرفراز اور مدثر تانبا سے کوئی آلہ قتل برآمد نہیں ہوا اور سربجیت سنگھ پر حملہ کرتے ہوئے ملزموں کو رنگے ہاتھوں نہ تو کسی سے پکڑا اور نہ کسی نے دیکھا۔ عدالت نے مزید تحریر کیا ہے کہ دونوں ملزمان کا سربجیت سنگھ کے قتل سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا ۔
تازہ ترین