سرگودھا(نمائندہ جنگ)سرگودھا میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل کے چئیرمین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں چک 40شمالی میں یونین کونسل نمبر 90کے چئیرمین اکرم گجر اپنی ہاؤسنگ سکیم کے دستاویزات لیکر گھر سے باہر گاڑی میں بیٹھنے کیلئے نکلے ہی تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا ۔