العزیزیہ ریفرنس میں 7سال کیلئے جیل جانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ملاقات ہوئی ۔
والد سے ملاقات کے بعد مریم نوز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف بلندحوصلے کے ساتھ ہیں ، نیک خواہشات اور دعاؤں میں یادرکھنے والوں کی شکرگزار ہوں، عوام کےجذبات اور نیک خواہشات نوازشریف تک پہنچاتی ہوں۔
انہوں نے عوام کی غیر متزلزل حمایت اور نیک جذبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ سب کا حامی وناصر ہو،والدِ کو بتاتی ہوں کہ کس طرح ان کےشیر ان کےساتھ کھڑے ہیں۔
آج سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ملاقاتوں کا دن تھا، نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر لاہور کی کوٹ لکھپت جیل پہنچے تھے، مختلف نون لیگی رہنماؤں نے بھی ان سے ملاقات کی۔
بیٹی ، د اماد اور بھتیجے سے نواز شریف کی ملاقات دو گھنٹے جاری رہی۔
ن لیگ کے رہنما محمد زبیر ،زاہد حامد ، ایاز صادق ، رانا تنویر حسین ، سائرہ افضل تارز، خرم دستگیر نے بھی نوازشریف سے ملاقات کی۔