• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکر گڑھ کا رہائشی ذرا سی غلطی پر 4لاکھ روپےسے محروم ہوگیا


نارروال کی تحصیل شکر گڑھ کا رہائشی چار لاکھ روپے کی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

مویشی اور چارے کا کاروبار کرنے والے طارق کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جانوروں کے لیے چارہ کاٹ رہا تھا۔

اپنی دھن میں چارہ کاٹتے ہوئے طارق نے اتنی بڑی غلطی کی کہ قریب ہی رکھی چار لاکھ روپے کی رقم کو اپنے ہی ہاتھوں سے چارے کاٹنے کی مشین میں ڈال دیا، جس کے بعد وہ نوٹ بھی مشین میں چارے کے ساتھ کٹ گئے۔

طارق نے وہ رقم کسی کو دینے کے لیے رکھی ہوئی تھی جو ا س نے غلطی سے مشین میں ڈال کرکاٹ دی،اس نے اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک غریب آدمی ہے اور اسٹیٹ بینک اس کے کٹے ہوئے نوٹ تبدیل کرے۔

تازہ ترین