اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس میاں ثاقب نثارنے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ ایک ادارہ ہے، میرے بعد بھی یہ ادارہ رہنا ہے، ایسی بات نہیں کہ میرے بعد کچھ نہیں ہو گا۔میرے بعدبھی سپریم کورٹ ایسی ہی رہے گی،سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ہر میٹنگ میں اسلام آباد بار کو شامل رکھا جائے۔