• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے لوگ اپنی زبان کی طرح میٹھے ہیں، چیف جسٹس آزاد جموںو کشمیر ہائیکورٹ

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ جسٹس تبسم آفتاب علوی کے نجی دورے پر ملتان آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، فاضل چیف جسٹس فیملی کے ہمراہ 3روزہ دورے پر ججز ریسٹ ہاؤس ملتان پہنچے جہاں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس محمد قاسم خان نے ا دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کئے ، اس موقع پر پولیس کے دستے نے سلامی پیش دی، فاضل چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر ملتان میں قیام کے دوران تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے نیز 7 جنوری کو 2 روزہ دورے پر بہاولپور روانہ ہوں گے جہاں سے 9 جنوری کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے، اس موقع پر فاضل چیف جسٹس تبسم آفتاب علوی نے کہا کہ ملتان کی قدیمی ثقافت انہیں بہت پسند ہے اوریہاں کے لوگ اپنی زبان کی طرح میٹھے ہیں۔
تازہ ترین