• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا کارنامہ،بے قصور پر ڈکیتی کا مقدمہ،ایک شخص کو مدعی بنا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا،ڈکیتی کے الزام میں گرفتار شخص کے حق میں مدعی سامنے آگیا،انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس کی جانب سے ڈکیتی کے ملزم وسیم عباس کو پیش کیا گیا،مدعی مقدمہ سید زاہد علی شاہ نے پولیس ایف آئی آر کو جعلی قرار دے دیا،مدعی مقدمہ نے عدالت میں کہا کہ ڈکیتی کی واردات نہیں ہوئی،ملزم کو میرے سامنے گرفتار کر کے گولی ماری گئی،اسپتال پہنچنے پر ملزم وسیم عباس کو تین گولیاں لگی پائی گئیں۔ عدالت نے ملزم کو گرفتار کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل راجہ شبیر کو طلب کرلیا،ملزم کے وکیل لیاقت علی خان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم چھ بچوں کا باپ اور رکشہ ڈرائیور تھا،مدعی مقدمہ کی جانب سے ایف آئی آر جعلی قرار دیئے جانے کے بعد پولیس پر کارروائی کی جانی چاہئے۔
تازہ ترین