• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف نے اسد عمر کو کبھی مغرور نہیں کہا، ریذیڈنٹ چیف

 اسلام آباد (مہتاب حیدر) آئی ایم ایف نے وزیر خزانہ اسد عمر کو مغرور قرار دیئے جانے کی تردید کی ہے۔ آئی ایم ایف ریمارکس کے بارے میں دریافت کرنے پر پاکستان میں آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ چیف نے ایسی خبروں کو غلط قرار دیا ان کے مطابق اسد عمر کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی گئی۔ ایک اعلیٰ افسر نے جو بالی میں چند ماہ قبل آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کا حصہ رہے ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لئے اجلاس 30 سے 40 منٹ تک جاری رہا اور یہ بات درست نہیں کہ اجلاس 10 منٹ میں ختم ہو گیا۔ تاہم ماضی میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے والے اقتصادی ماہرین اور سابق بیورو کریٹس نے اپنی نجی گفتگو میں بتایا کہ موجودہ اقتصادی ٹیم کچھ استثنیٰ کے ساتھ کمزور ٹیم ہے۔ اسی لئے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ اقتصادی محاذپر بدانتظامی کو حال ہی میں ڈاکٹر فرخ سلیم نے بے نقاب کیا جنہیں اقتصادی وتوانائی امور پر ترجمان کی حیثیت سے نامناسب انداز میں ہٹایا گیا جب انہوں نےروپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر 30 فیصد گھٹانے کے باوجود برآمدات بڑھانے میں حکومت کی ناکامی کی بات کی۔ استفسار پر ڈاکٹر فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ ا ب وہ آزاد ہو گئے وزیر اطلاعات نے کہا تھا ڈاکٹر فرخ سلیم حکومت کے باقاعدہ مقرر کردہ ترجمان نہیں تھے۔ 

تازہ ترین