• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کیخلاف عدالت جارہا ہوں،فوجی عدالتوں کو مزید2 سال دیئے جائیں، شیخ رشید

راولپنڈی(نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں نے زبردست کام کیا ہے فوجی عدالتوں کو مزید دوسال دئیے جائیں ۔ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئر مین بنانے کے حوالے سے کہا کہ میں توایک بندے کے پیچھے لگا ہوں ،چور، ڈاکو کسی کا احتساب نہیں کرسکتا، اس کے خلاف سپریم کورٹ جا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کوووٹ اس لئے ملا کہ وہ آئین اور قانون کے تحت کرپٹ لوگوں کو شکنجے میں لائیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہبازشریف کو پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حکومتی فیصلے کے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ چین جاکرشہبازشریف کی کرپشن کاپتاچلا، شاہدخاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو فرارکرایا،یہ چورسارامال کھا گئے ، شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی لگانے پراختلاف ہے۔
تازہ ترین