• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثنا کے شیخ رشید پر الزامات،نااہلی ریفرنس اسپیکر کو بھیجنے کا اعلان

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا نے شیخ رشید کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو نااہلی ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا نے کہا کہاسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیج رہاہوں، میری استدعا ہے کہ وہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے۔ میرے اس ریفرنس میں تین نکات ہیں،انہوں نے الزمات لگاتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید نے کشمیر کاز کے ساتھ غداری کی اور کشمیریوں کی جدوجہد کو بیچا، انہوں نے کشمیر کاز کے نام پر جعلی ٹریننگ کیمپ بنایا تھا، اس کے علاوہ شیخ رشید نے جوئے کے اڈے چلائے اور لوگوں سے بھتہ وصول کیا۔ انہوں نے کہا کہ حرام کی کمائی سے شیخ رشید نے جائیدادیں بنائی ہیں، انہوں نے اپنے بھائیوں اور بھتیجوں کے نام پر پراپرٹی بنائی، ان کی حقیقت معائنے کے بعد سامنے آجائے گی۔
تازہ ترین