• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو ہاکی لیگ سات کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام

کراچی( اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں پرو ہاکی لیگ کے لئے شروع ہونے والےکیمپ کےپہلے روز سات کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ میں ہی فیل ہوگئے۔ دو کھلاڑیوں علی شان اور توثیق ارشد نے رپورٹ نہیں کی۔ دونوں کھلاڑی نجی مصروفیات کے باعث چند روز بعد کیمپ جوائن کریں گے۔ اس کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر سعید خان پیر کو کیمپ جوائن کریں گے۔ہیڈ کوچ اور قائم مقام ایسوسی ایٹ سیکرٹری ایاز محمود کی موجودگی میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان کی تعداد کو کم کرنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرکے 25 کردیا جائے گا۔ٹیم مینجمنٹ نے ہفتے کو صبح کے سیشن میں تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جس کے دوران 7 کھلاڑی مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے۔ چند لڑکوں کی فٹنس متاثر کن رہی تاہم اکثریت کو فٹنس میں بہتری لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم 24 جنوری کو ارجنٹائن کی اڑان بھرے گی جہاں ایونٹ کا پہلا میچ 2 فروری کو ہوگا۔
تازہ ترین