• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان نے بجٹ کیلئے محکموں سے ترقیاتی سکیمیں طلب کر لیں

ملتان (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ملتان نے نئے سالانہ بجٹ2019-20کیلئے تمام محکموں سے ترقیاتی سکیمیں طلب کر لیں۔ کمشنر ملتان عمران سکندر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام ترقیاتی منصوبوں میں جنوبی پنجاب کو کم از کم 33 فیصد نمائندگی دی جائے گی۔ تمام صوبائی محکمے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی بجٹ کی 33 فیصد سکیمیں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ تمام محکمے اپنی سکیمیں حکومت پنجاب کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے ڈویژن بھر کی نئی اور جاری سالانہ ترقیاتی سکیموں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔کمشنرنے تمام محکموں کو 31 جنوری تک نئی سکیموں کی تجاویز پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 25 مئی تک سالانہ ترقیاتی سکیموں کی حتمی سفارشات مرتب کر لی جائیں گی۔
تازہ ترین