وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے بتادیا چمڑی جائے پر دمڑی نہ جائے۔
پی پی چیئرمین کی میڈیا ٹاک کے جواب میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری احتساب کا غصہ عمران خان پر اتار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کو پانچ چھ سال ہوگئے،لیکن انھیں ابھی تک تقریر کرنا نہیں آیا۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ جس کی کرپشن کی دم پر پاوں آتا ہے وہ حکومت پر تنقید کرنا شروع کردیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی،خورشید شاہ، آصف زرداری کے اور شاہد خاقان عباسی، نوازشریف کے غلام ہیں۔