پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مشرف اور عمران خان ایک دوسرے کی حمایت کرسکتے ہیں تو نواز شریف اور آصف زرداری کیوں نہیں مل سکتے ؟
کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ آئین کو کالا کہنے والے خود کالے ہیں،ان لوگوں کو ضیا الحق جیسی حکومت درکار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی توڑ پھوڑ پر یقین نہیں رکھتی آئین اور پارلیمان کے باہر حل تلاش کرنا تباہی کے سوا کچھ نہیں۔
خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو طاقت گولی یا دبائو سے نہیں گرایا جاسکتا،اس کےلئے بھی آئین اور پارلیمان کا سہارا لینا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام سے کیے گئے بلند و بانگ دعووں سے منہ چھپانے کے لیے روز نیا ایشو کھڑا کرتی ہے، 30سال کے سیاسی کیرئیر میں اتنے برےحالات نہیں دیکھے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ملکی حالات پرمیڈیا،سیاست دان سمیت ہر شخص پریشان ہے حکمران خود بھی پریشان لگ رہے ہیں حکومت نے عوام سے بڑے وعدے کیے جو اب پورے نہیں کرپا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسائل کےحل پارلیمنٹ سےباہرڈھونڈتےہیں جبکہ پارلیمان میں حل کیےجانےچاہیے، اگرملک کوترقی دلانی ہے تو پارلیمنٹ کو مضبوط کریں ۔
خورشید شاہ نے مزید کہاکہ 18ویں ترمیم قانونی شق ہے، جےآئی ٹی کے فیصلے حکومت کو پہلے سے معلوم ہوتے ہیں یہ کیسے پتہ چل رہاہے جس طرح حکومت کو پہلے سے پتاچل جاتا ہے تو شک پیدا ہوجاتا ہے۔