• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی پریس کانفرنس وفاقی حکومت کا نیا یوٹرن ہے،وقار مہدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس وفاقی حکومت کا ایک نیا یوٹرن ہے،حکومت نے دو وی آئی پی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، کل تک پوری حکومت وی آئی پی کلچر کے خلاف باتیں کرتی تھی مگر آج صدر اور وزیر اعظم تو دور کی بات، وزراء کے پی اے اور منشی بھی پروٹوکول میں گھوم رہے ہیں،عمران خان کی آمد پر سڑکیں بند اور قطار در قطار گاڑیوں کے پروٹوکول کوئی اچنبھے کی بات نہیں رہی،پی پی پی سندھ کے دفتر سے جاری بیان میں پی پی پی رہنما وقار مہدی نے وزیر ریلوے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ غریبوں کی سواری کی حالت کو تباہ کر کے مراعات یافتہ طبقے کو خوش کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین