کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم سنگھار نے اسپتال میں زیرعلاج پاکستان باکسنگ کی بین الاقوامی نمائندگی کرنے والے اولمپک جج علی اکبر شاہ قادری سے ملاقات کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی توجہ رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے آپکی خدمات کی جانب مبذول کروائی جس پر چیئرمین کی خاص ہدایت پر حکومت سندھ آپ کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کرے گی،علی اکبر شاہ نے شازیہ کریم کے ذریعے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،ایم این اے عبدالقادر پٹیل،سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا،شازیہ کریم سنگھار نے یقین دلایا کہ وہ چیف منسٹر سندھ سید مراد علی شاہ سے آپ کی فوری ملاقات کروائی جائیگی،دریں اثنابانٹوا اسپتال کراچی میں 6روز سے داخل علی اکبر شاہ قادری کی دنیا بھر سے خیریت دریافت کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جاپان سے اولمپیئن حسین شاہ،نیوزی لینڈ سے اولمپیئن عبدالرشید بلوچ، کینیڈا سے اولمپیئن عثمان اللہ خان، برطانیہ سے اولمپیئن حیدر علی، بحرین سے اولمپک کوچ ضیغم مثیل،کینڈا سے میجر محمد زبیر شاہد،ماسکو سے گرین ہل کے چیف جہانگیر ریاض، حاجی محمد ابراہیم بھٹی،بلوچستان سے اولمپیئن اصغر علی چنگیزی،حسرت اللہ چنگیزی،محمد شریف،محمد صادق اچکزئی،امین اللہ، حمید،قدرت اللہ، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل (ر) مجاہداللہ ترین، کرنل عارف ملک، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل برگیڈیئر (ر)عارف محمود صدیقی اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد نے علی اکبر شاہ کی خیریت دریافت کی۔