• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کے سنجیدہ حل کیلئے طرز حکومت میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک کے عوام کے مسائل کے سنجیدہ حل کے لیے طرز حکومت میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ اب تو چیف جسٹس بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ حکومتیں کام نہیں کریں گی تو کوئی اور ذمہ داری پوری کرے گا۔ سیاست میں تلخیاں بڑھتی جارہی ہیں جو جمہوریت کے لیے سخت نقصان دہ ہیں ۔ وزراءتحمل اور برد باری کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ اس وقت پوری قوم معاشی بدحالی سے پریشان ہے ۔ معیشت کو ٹریک پر چڑھانے کے لیے معاشی ڈاکومنٹیشن ، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے ۔ٹیکسوں کی بھر مار اور ادھار سے ملک نہیں چلتے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں ہونے والے مرکزی مجلس شوریٰ کے سہ روزہ اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سراج الحق نے کہاکہ حکومت کے پہلے پانچ ماہ میں کوئی قانون سازی نہیں ہوسکی ۔ حکومت اب تک کوئی جوڈیشل ریفارمز بھی نہیں کر سکی ۔
تازہ ترین