• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیراطلاعات کی پی آئی اے کےافسر کو پروٹوکول دینے پر عملے کی سرزنش،کسی کو استقبال کیلئے نہیں کہا،معاملے سے لاعلم ہوں،سی ای او

لاہور (صباح نیوز)پی آئی اے لاہور کے عملے کا اپنے سی ای او زاہد مظہر کو پروٹوکول دینے کے معاملے پر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے عملے کی سرزنش کردی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جب صدر پاکستان عارف علوی تک ایئرپورٹس پر پروٹوکول نہیں لیتے تو یہ لوگ حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے کون ہوتے ہیں ۔اس موقع پر فواد چوہدری کے ساتھ دو وفاقی وزرا شفقت محمود اور رزاق دائود بھی تھے، تینوں وزرا صبح پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے اسلام آباد جانے کیلئے ایئر پورٹ پہنچے تو پی آئی اے کا عملہ ہاتھوں میں پھول لئے ڈومیسٹک ڈیپارچر کے باہر کھڑا تھا جو اپنے سی ای او زاہد مظہر کو پروٹوکول دینے آیا تھا۔فواد چوہدری کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسرزاہد مظہر آرہے ہیں جس پر فواد چوہدری نے پی آئی اے کے عملے کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پروٹو کول پر پابندی عائد کررکھی ہے ، صدر،وزیراعظم سمیت کوئی پروٹوکول نہیں لیتا۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسرزاہد مظہرکا اس حوالے سے موقف تھا کہ انہوں نے کسی کو اپنے استقبال کیلئے نہیں کہا،بلکہ وہ اس سارے معاملے سے قطعی لاعلم ہیں۔
تازہ ترین