• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوپلیسی پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے معطل

جنوبی افریقا کی ٹیم کے  کپتان فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے معطل ہوگئے، سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ہونے والی معطلی کے باعث وہ جوہانسبرگ ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ان کی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی جس کی وجہ سے ان پر 20 جبکہ باقی کھلاڑیوں پر 10، 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

فاف ڈوپلیسی کی جانب سے یہ 12 ماہ کے دوران سلو اوور ریٹ کی دوسری بار خلاف ورزی کی گئی ہے اس لیے انہیں ایک میچ کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ برس 17 جنوری کو بھارت کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں بھی ڈوپلیسی سلو اوور ریٹ کا شکار ہوئے تھے۔

تازہ ترین