پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو سزائیں عدالتوں سے ہورہی ہیں۔
ملتان میں کپاس اگاؤ سمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ جعلی اکاونٹ کیس ہماری حکومت آنے سے پہلے بنے،نیب آزاد ادارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کو عدالتوں سے ہونے والی سزاوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا اور رواں برس جولائی سے اس کا سیکریٹریٹ فعال ہوجائے گا۔
ان کا کہناتھاکہ اپوزیشن رہنماوں پر ہماری حکومت نے کوئی کیس نہی بنایا کرپٹ لوگوں کا احتساب ہونا ضروری ہے -
جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسی کے ثمرات ملنے میں وقت لگے گا حکومت درست سمت پر گامزن ہے ، بلاول اور وزیر اعلی سندھ کو عدالت نے ریلیف دیا ہے۔
جنوبی پنجاب صوبے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کے سیکرٹریٹ کا دفتر کہاں ہو گا اس کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا ،جنوبی پنجاب صوبے کا الگ بجٹ رکھیں گے یکم جولائی سے صوبہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ فعال ہو جائے گا ۔
ان کا کہنا تھا کے پی ٹی آئی کی حکومت کسانوں کو ریلیف دے رہی ہے آج انڈیا کپاس کی پیداوار میں ہم سے اگے نکل گیا ہے پچھلی حکومت کی پالیسیوں نے زراعت کا تباہ کردیا ہے۔