• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گولڈن گلوب ایوارڈز، لیڈی گاگا اور فلم ’’بوہیمیاں ریپسوڈے‘‘ نے میدان مار لیا


لاس اینجلس (ایجنسیاں) امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کی فلم ’’اے سٹار از بورن‘‘اور برطانوی راک بینڈ ’’کوئن‘‘ پر بنی فلم ’’بوہیمیاں ریپسوڈے‘‘ نے 76ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں میدان مار لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ٹی وی و فلم کی 76ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب اتوار کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلے ہلز میں منعقد ہوئی، جس میں برطانوی راک بینڈ ’’کوئین‘‘ پر بنی فلم’’بوہیمیاں ریپسوڈے‘‘نے بہترین پکچر ڈرامہ فلم اور اداکارجبکہ لیڈی گاگا نے فلم ’’اے سٹار از بورن‘‘کے اوریجنل سانگ ’’شیلو‘‘ کے لئے بہترین گانے کا ایوارڈ جیت لیا ۔ علاوہ ازیں رواں سال کے گولڈن گلوب ایوارڈز میں فلم’’ گرین بک‘‘ کو3 انعامات ملے۔ واضح رہے کہ گولڈن گلوب ایوارڈز میں کامیاب ہونے والی فلمیں آسکر کے لیے فیورٹ قرار دی جاتی ہیں۔

تازہ ترین