• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر میں دو اسرائیلی ریسٹورنٹس کا قیام ، مزید ایک زیر غور

خلیج میں واقع عرب ممالک میں قطر پہلا ملک ہے جہاں 2اسرائیلی ریسٹورنٹس کھول رہے ہیں۔ یہ ریسٹورنٹس دوحہ کے ساحل المسیلہ پرزیرتعمیر ہیں۔

ان میں سےایک ریسٹورنٹ مارچ سے کام شروع کردے گا۔ کئی برس سے اس کی بابت بات چیت چل رہی تھی۔

چند روز قبل ایک اسرائیلی سیٹیلائٹ چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی باورچی یونیتھن روشبیلٹ نے میریٹ کمپنی کے ساتھ خفیہ مذاکرات کرکے اسپیشلسٹ ریسٹورنٹس قائم کرنے کی اجازت حاصل کرلی۔

یہ ریسٹورنٹس یونانی کھانے پیش کرے گا۔ اطلاعات ہیں کہ میریٹ کمپنی 3دیگر ریسٹورنٹس کھولے گی جن میں سے ایک کا اجازت نامہ اسرائیلی باورچی کو حاصل ہوگا۔

تازہ ترین