• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس، سماعت کل ہوگی

الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور قومی اسمبلی کے رکن آصف زرداری کی نااہلی کے ریفرنس کی سماعت کل کرے گا۔

تحریک انصاف کراچی کے رہنما خرم شیر زمان کی درخواست پر ممبر سندھ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن ریفرنس کی سماعت کرے گا۔

کل الیکشن کمیشن کا 4 رکنی کمیشن درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے ریفرنس آصف زرداری کے نیویارک میں مبینہ اثاثوں کو الیکشن کمیشن کے سامنے ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر بنایا ہے۔

خرم شیر زمان نے ریفرنس میں پی پی کے شیریک چیئرمین کو قومی اسمبلی کی رکنیت کے لئے نااہل قرار دینے کی درخواست کی ہے۔

آصف علی زرداری 25 جولائی 2018ء کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 213 نوابشاہ 1 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین