ملتان....ملتان سینٹرل جیل میں پر اسرار طور پر ایک حوالاتی ہلاک ہو گیا، جیل حکام نے حقائق جاننے کے لئے حوالاتی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر منتقل کر دی ہے۔
ملتان سنٹرل جیل ذرائع کے مطابق جتوئی کا رہائشی منشیات اور ڈکیتی کے الزام میں بند حوالاتی ،مسیتا اچانک جیل میں پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ۔جیل حکام کے مطابق ایک سال سے بند 42 سالہ، مسیتا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے ائیں گے۔ حوالاتی کے لواحقین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جیل عملہ کے تشدد کی وجہ سے بھی مسیتا کی موت واقع ہو سکتی ہے۔