سانگھڑ (نامہ نگار ) شہریوں نے بلدیہ سانگھڑ کیخلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے کچرے سے بھر تھیلے وائس چیئرمین بلدیہ کے دفتر میں الٹ دیئے واقعے کے خلاف سانگھڑ تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ بلدیہ کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری تک کام بند کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔ شہر میں صفائی ستھرائی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف شہریوں نے اس وقت انوکھا احتجاج کیا جب چند شہری کچرے سے بھرے تھیلے اٹھائے وائس چیئرمین بلدیہ کے دفتر میں داخل ہوئے اور کچرے کے تھیلے دفتر میں الٹ دیئے جس سے دفتر میں ہر طرف گندگی بکھر گئی۔