• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کرکٹ کمیٹی چیف آج احسان مانی سے ملاقات کرینگے

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان کی درخواست پر احسان مانی سے ان کی ملاقات جمعے کو لاہور میں ہورہی ہے۔ بورڈ نے قومی ٹیم کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے کوئی با ضابطہ اجلاس طلب نہیں کیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن خان نے احسان مانی سے رابطہ کرکے کہا کہ مجھے کچھ ضروری معاملات پر بات کرنی ہے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق یہ آفیشل میٹنگ ہوتی تو وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز کو بھی طلب کیا جاتا۔
تازہ ترین