• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی اورچین کے تحقیقی ادارے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر )بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اورچین کے تحقیقی ادارے ٹیان جن انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی (ٹی آئی بی)، چائنیز اکیڈمی آف سائنسزکے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کیمیائی، حیاتیاتی علوم سے منسلک شُعبہ جات میں تحقیقی و تعلیمی تعاون کو مذید فروغ دینا ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سینئر آفیشل نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سائنسدانوں اور ٹیکنیشنوں کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائے گا ۔

تازہ ترین