• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت انصاف کارڈسے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، وزیر جنگلات

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات اشتیاق اْرمڑ نے کہا کہ ہے کہ موجودہ حکومت نے تمام اداروں میں میرٹ اور انصاف کا کلچر متعارف کر واکر مثال قائم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اْرمڑ پایاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے سڑکوں کی تعمیر ، سکولوں کی اپ گریڈیشن اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بی ایچ یوز کی سکیموں کی منظوری دیدی گئی جبکہ دوبارہ غریب مریضوں کیلئے صحت انصاف کارڈ کا اجراء کیا گیا۔ جس سے مریضوں کو انکے دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اشتیاق اْرمڑ نے کہا کہ صوبہ بھر میں موزوں مقامات پر سیاحت و توانائی اور جنگلات کے شعبوں میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے صوبے کی پسماندگی دور کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ پسماندہ اضلاع بھی ترقی یا فتہ اضلاع کی صف میں شامل ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عنقریب بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مر حلہ شروع کریں گے۔
تازہ ترین