• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈحیات کامعاملہ،وزیر اعظم اور فروغ نسیم اجلاس سے چلے گئے،فیصلہ موخر

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آ باد کی لیز بحال کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آ یا۔ جب یہ ایشو زیر غور آ یا تو وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کی صدارت چھوڑدی اور کمیٹی روم سے باہر چلے گئے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان نے بھی گرینڈ حیات میں ایک اپارٹمنٹ خر یدا ہو اہے۔ وزیر قانون فروغ نسیم بھی اجلاس سے چلے گئے کیونکہ وہ بی این پی گروپ کے وکیل تھے ۔ بعد ازاں وزیر خزانہ اسد عمر نے اجلاس کی صدار ت کی تاہم گرینڈ حیات کی سمری پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اسے مزید غور کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین