ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان امیرداؤد پوتا نے کہا ہے کہ شعبہ انجینئرنگ کے افسران اور ملازمین ٹریک کی دیکھ بھال اور حادثات کی روک تھام کیلئے اپنے فرائض لگن اور ایمانداری سے انجام دیں ،یہ بات انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے مزید کہا کہ دھند کے جاری موسم میں ٹریک پر مامور عملہ بے حد احتیاط سے ڈیوٹی انجام دیں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے،ریلوےکے چھوٹے بڑے پلوں کی مطلوبہ دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے،تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیاجائے اور ریلوے اراضی کی ریکوری کو یقینی بنایا جائے۔