• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیموں کی تعمیر کیلئے اکٹھا کیا گیا فنڈ9ارب سے زائد

اسلام آباد (طارق بٹ) ڈیموں کی تعمیر کیلئے اب تک 9ارب سے زائد کا فنڈ اکٹھا ہوچکا ہے جس میں سے 13 فیصد فنڈ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دیا گیا ہے جبکہ حکومت نے تارکین وطن کے اس قدام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے مرکزی بینک کی ویب سائٹ کے مطابق سپریم کورٹ اور وزیر اعظم کے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈ اکاؤنٹ میں 4 جنوری تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور بیرون ملک سے مجموعی فنڈ 9 ارب 55 کروڑ 40 لاکھ 5 ہزار اکٹھا ہوچکا ہے جس میں سے 7 ارب 87 کروڑ 14 لاکھ 39 ہزار 269 روپے پاکستان سے اور 1 ارب 18 کروڑ 39 لاکھ 65 ہزار 731 روپے بیرون ملک پاکستانیوں اور تارکین وطن کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق 52 ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں نے ڈیموں کیلئے فنڈ ز دئیے۔
تازہ ترین