• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وزیراعظم چوروں کی بارات کے دولہا ہیں‘‘

مسلم لیگ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزيب نے کہا ہے کہ حکومت ’چوروں کی بارات‘ ہے اور اس کے دولہا وزیراعظم عمران خان صاحب ہیں، جبکہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی اپنی باجی چور نکلی ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ علیمہ باجی وزیراعظم عمران خان کی بے نامی دار ہیں، وہ بتائیں کیا تھے ذرائع جن سے اربوں کی غیر قانونی جائیداد خریدی گئیں،عوام کوجواب دیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ علیمہ باجی کے ذرائع چندے، تعلیم کے پیسے اور جعلی پی ٹی آئی اکاؤنٹس ہیں،انہوں نےشوکت خانم، نمل یونیورسٹی اور پارٹی فنڈ سے بیرونِ ملک جائیداد خریدی۔

انہوں نے کہا کہ جہاں چندےاورپارٹی فنڈ اکھٹےہوتےہیں وہیں علیمہ باجی کی غیرقانونی جائیداد نکلی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری صاحب آئیں بائیں شائیں نہ کریں علیمہ باجی کی چوری کا جواب دیں، عمران صاحب علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے؟

ن لیگی رہنما نے کہا کہ جعلی حکومت، جعلی مینڈیٹ، جعلی اکاؤنٹس، علیمہ باجی کی چوری پر جعلی وزیراعظم کب خطاب کریں گے ؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری عوام کو بتائیں کہ مریم نواز پاکستان کی کتنی دفعہ وزیراعظم رہیں ہیں؟ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے تو اپنی تین نسلوں اور تین دھائیوں کا جواب دیا ہے،اب علیمہ باجی کو بھی اپنی چوری کا حساب دینا ہوگا۔

تازہ ترین